صلوٰۃ التسبیح:
حدیث شریف میں اس نماز کی بڑی فضیلت آئی ہے اور اس کے پڑھنے والے کو بہت ثواب ملتاہے۔ رسول اللہ w نے اپنے چچا حضرت عباس b کو یہ نماز خاص اہتمام سے سکھائی تھی اور یہ فرمایا تھا کہ اس سے تمہارے چھوٹے بڑے گناہ سب معاف ہوجائیں گے۔ اگر ہوسکے تو ہر روز پڑھ لیا کرو، اور ہر روز نہ پڑھ سکو تو ہفتہ میں ایک بار پڑھ لیا کرو، ہر ہفتہ نہ پڑھ سکو تو مہینہ میں ایک بار پڑھ لیا کرو، ہر مہینے نہ پڑھ سکو تو ایک سال میں ایک مرتبہ پڑھ لو ،اور اگر یہ بھی نہ ہوسکے توساری عمر میں ایک دفعہ پڑھ لو۔
صلوٰۃ التسبیح کی ترکیب:
اس نماز کے دو طریقے ہیں: اول یہ کہ چار رکعت نفل کی نیت باندھے، اور سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ اور الْحَمْدُ اور سورت پڑھ کر پندرہ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَ کْبَرُ پڑھے، پھر رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْم کے بعد دس مرتبہ یہ کلمے پڑھے۔ پھر رکوع سے کھڑے ہوکر سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کے بعد دس مرتبہ پڑھے اور دونوں سجدوں میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی کے بعد دس دس مرتبہ پڑھے۔ اور دونوں سجدوں میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی کے بعد دس دس مرتبہ پڑھے پھر دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر دس مرتبہ پڑھے اور دوسرے سجدے سے اللّٰہُ أَ کْبَرُ کہہ کر اٹھے اور بیٹھ جائے اور دس مرتبہ یہ کلمے پڑھ کر پھر بلا اللّٰہُ أَکْبَرُ کہے کھڑا ہوجائے ۔اسی طرح دوسری رکعت پڑھے اور جب دوسری رکعت میں التحیات کے لیے بیٹھے تو پہلے دس دفعہ یہ کلمے پڑھے پھر التحیات پڑھے، اسی طرح چار رکعتیں پڑھے۔
دوسرا طریقہ:
یہ ہے کہ سبحانک اللّٰہمَّ کے بعد الحمد سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ کلمے پڑھے اور الحمد اور سورت کے بعد دس مرتبہ پڑھے اور باقی