۱۔ خطبہ کا طویل ہونا۔
۲۔ خطبہ کے وقت بات چیت کرنا۔
۳۔ خطبہ میں اشعار پڑھنا۔
۴۔ سنت یا نفل پڑھنا۔
۵۔ کھانا اورپینا۔
۶۔ کسی کی بات کاجواب دینا۔
۷۔عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں خطبہ پڑھنا۔
۸۔ قرآن مجید پڑھنا ۔اور جوکام خطبہ سننے میں نقصان دے، یہ سب باتیں جب امام خطبہ کے ارادہ سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوکر چل دے مکروہ ہیں۔
سوالات
۱۔ جمعہ کی شرائط بتاؤ۔
۲۔ خطبہ کی سنتیں بیان کرو۔
۳۔ خطبہ کے مکروہات بیان کرو۔
نمازِعیدین:
دونوں عیدوں کی نماز واجب ہے اور جن لوگوں پر جمعہ کی نماز فرض ہے ان ہی پر عید کی نماز واجب ہے۔ اور جو شرطیں جمعہ کی نماز کی ہیں وہی عید کی نماز کی ہیں، مگر عید کی نماز کے لیے خطبہ شرط نہیں ہے اور نہ نماز سے پہلے ہوتاہے بلکہ عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنا مسنون ہے۔
عید کے دن کی سنتیں: