سوالات
۱۔ اِسْتِنْجا کسے کہتے ہیں؟
۲۔ استنجے کا کیا طریقہ ہے؟
۳۔ استنجے کی کتنی قسمیں ہیں؟
۴۔ استنجا کن چیزوں سے مکروہ ہے؟
وضو کابیان
نماز پڑھنے سے پہلے ہاتھ منہ اور پاؤں دھونے اور سر کے مسح کرنے کا نام وضو ہے۔
نماز کے لیے وضو شرط ہے:
نماز کے لیے وضو شرط ہے بلاوضوکے نماز نہیں ہوتی ۔بے وضو نماز پڑھنا سخت گناہ ہے۔بعض عُلَمَا نے ایسے شخص کو جو بے وضو نماز پڑھے کافرکہاہے۔ رسول اللہ w نے فرمایا ہے: مِفْتَاحُ الصَّلوٰۃِ الطَّہُوْرُ یعنی پاکی نماز کی کنجی (شرط ) ہے۔
وضو کرنے کاطریقہ:
کسی اونچی جگہ قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھو اور لوٹا ایسی جگہ رکھو کہ اس میں تمہارے وضو کاپانی ہاتھوں پر سے نہ گرے۔ اول وضو کی نیت کرو، پھر بسم اللہ پڑھ کر دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھوؤ۔ پھر تین مرتبہ کلی کرو۔ مسواک کرو، اس کے بعد