بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ ﷲِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلیٰ رَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔
اسلام کے ارکان پانچ ہیں
رسول اللہ w نے فرمایا ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ اول(دل سے) گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں ہے اورمحمد w اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ دوسرے نمازپڑھنا۔ تیسرے زکوٰۃ دینا۔ چوتھے حج کرنا۔ پانچویں رمضان شریف کے روزے رکھنا۔ 1
یہ پانچ چیزیں اسلام کے بڑے ستون ہیں، ان چیزوں کا اسلام میں بڑا درجہ اور بڑی تاکید ہے۔ سب سے پہلے ہر شخص کو خدا اور رسول پر ایمان لانا ضروری (فرض ) ہے، بلاایمان کے کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔
ایمان کا مطلب یہ ہے کہ دل سے اسلام کا کلمہ پڑھو۔ اور دل سے ان تمام باتوں کو مانو جو قرآن وحدیث سے ثابت ہیں۔
اوّل کلمہ طیّب:
لَا إِلٰہَ إِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد(w) اللہ کے رسول ہیں۔
دوسراکلمہ شہادت:
أَشْھَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور گواہی دیتاہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
تیسرا کلمہ تمجید:
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ إِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ۔
پاک ہے اللہ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بہت بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو عالی شان اور عظمت والا ہے۔
چوتھا کلمہ توحید:
لَا إِلٰہَ إِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْت بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔
ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ وہ زندہ کرتاہے اور مارتاہے۔ وہ