لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔(واجب ہے)
سب زبانی اور بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ سلام تم پر اے نبی ! اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں تم پر نازل ہوں سلام ہم پر اور خدا کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمدw اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
c درودشریف:
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اے اللہ! محمدwپر اورمحمدw کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تونے ابراہیم eپر اور ان کی آل پر رحمت نازل کی۔ بے شک تو تعریف کے لائق بڑی بزرگی والا ہے۔
اے اللہ! تومحمدw پر اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسی کہ برکت نازل کی تو نے ابراہیم e پر اور ان کی آل پر۔ بے شک تو خوبیوں والا بزرگی والاہے۔
درودشریف کے بعد یہ دعا پڑھو:
اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْماً کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِيْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔
اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ہے، پس اپنی خاص بخشش سے مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔
اس کے بعد دائیں جانب کو منہ پھیر کر کہو:
السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ۔
سلام ہو تم پر اور رحمت اللہ کی۔
اس کے بعد بائیں جانب کو بھی منہ پھیر کر اسی طرح کہو۔ (لفظِ سلام واجب ہے)
نماز کے بعد کی دعا:
اَللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ۔
اے اللہ تو سلامتی دینے والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی مل سکتی ہے ، تو برکت والا ہے اے بزرگی اور بڑائی والے۔
ہاتھ اٹھا کر دعا مانگو مگر مونڈھوں سے اونچے نہ کرو۔ دعا سے فارغ ہوکر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لو۔ (اس دعا کاپڑھنا مستحب ہے)