۱۰۔ کسی چیز سے نشہ ہوجانا۔
۱۱۔ بالغ کا رکوع سجدے والی نماز میں زور سے ہنسنا۔
۱۲۔ مرد کی پیشاب گاہ کا عورت کی پیشاب گاہ سے بلاپردہ شہوت کے ساتھ ملنا۔
سوالات
۱۔ وضو کا طریقہ بیان کرو۔
۲۔ منہ دھونے کے وقت کی دعا پڑھو۔
۳۔وضوکے فرائض بیان کرو، کتنے اور کیا کیاہیں؟
غسل
غسل کے معنی نہانا،مگرنہانے کا شریعت میں خاص طریقہ ہے۔ وہ یہ کہ اول دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوؤ، پھر استنجا کرو اور جو ناپاکی بدن پر لگی ہو اس کو دور کرو۔ پھر وضو کرو، پھر تمام بدن کو تھوڑا پانی ڈال کر ہاتھ سے مَلو۔ پھر سارے بدن پر تین مرتبہ پانی بہاؤ کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے، اگر ایک بال کے برابر بھی خشک جگہ رہ جائے گی تو غسل نہ ہوگا۔
غسل کے اقسام: غسل کی تین قسمیں ہیں: ۱۔ فرض ۲۔ سنت ۳۔ مستحب
غسل فرض:
غسل فرض اس وقت ہوتاہے جب عورت سے صحبت کرے، یا سوتے ہوئے احتلام ہوجائے، یا جاگتے ہوئے منی شہوت سے کُود کر نکل جائے، یا عورت کو حیض آئے، یا بچہ پیدا ہونے کے بعد خون آئے۔
غسل سنت:
۱۔ جمعہ کی نماز کے لیے۔
۲۔ دونوں عیدین کے لیے۔