لیٹ کر نماز پڑھنے کاطریقہـ:
لیٹ کر نماز پڑھنے کی صورت یہ ہے کہ چت لیٹے اور پاؤں قبلہ کی طرف کرے، پاؤں پھیلائے نہیں بلکہ گھٹنے کھڑے کرلے اور سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر سر کو ذرا اونچا کرلے اور رکوع سجدہ کے لیے اشارہ کرے، یہ صورت افضل ہے۔ اوریہ بھی جائز ہے کہ داہنی کروٹ یا بائیں کروٹ پر لیٹ کر قبلہ کی طرف منہ کرکے اشارہ سے نماز پڑھ لے۔
سوالات
۱۔ بیمار کی نماز کا طریقہ کیاہے؟
۲۔ بیمار کے لیے نماز کس وقت معاف ہوتی ہے؟
۳۔ جوبیمار لیٹ کر نماز پڑھے وہ رکوع سجدہ کیسے کرے؟
مسافرکی نماز:
مسافرشریعت میں اس شخص کو کہتے ہیں جو تین منزل کے سفر کاارادہ کرکے چلے، اس سے کم سفر والے کو شرعاً مسافر نہ کہیں گے اور اس کی نماز وغیرہ کے لیے مسافر کاحکم نہ ہوگا۔ تین منزل کا مطلب یہ ہے کہ اکثر پیدل چلنے والے درمیانی چال سے وہاں تین روز میں پہنچتے ہوں۔ اگر کوئی شخص ریل ،موٹر، سائیکل اورگھوڑے سے جلدی پہنچ جائے تو وہ بھی مسافر ہی ہوگا۔ تین منزل کااندازہ میلوں کے اعتبار سے اڑتالیس میل انگریزی ہے۔ جب کوئی شخص تین منزل یااس سے زیادہ کاارادہ کرکے چلا اور شہر کی آبادی سے باہر ہوگیا تو شرعا مسافر بن گیا۔ جب تک شہر کی آبادی میں ہے مسافرنہ ہوگا۔ اسٹیشن اگر آبادی میں ہے تو وہ آبادی کے حکم میں ہے، اگرآبادی سے باہر ہے تو وہاں پہنچ کر مسافر ہوجائے گا۔
مسافرکی نماز میں قصر:
مسافر کے لیے یہ حکم ہے کہ ظہر، عصر اور عشاء کی نماز بجائے چار رکعت کے دو رکعت پڑھے اور دورکعت پڑھنے کو قصرکہتے ہیں۔ مغرب اور وتر کی نماز کی سفر میں بھی تین رکعتیں پڑھی جاتی ہیں اور فجر کی دو رکعت ہی پڑھی جاتی ہیں، اور