مرتبہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر نماز کی طرح باندھ لیں۔ امام زور سے تکبیر کہے اور مقتدی آہستہ کہیں۔ پھر سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ اخیر تک امام اور مقتدی آہستہ آہستہ پڑھیں اور وَتَعَالیٰ جَدُّکَ کے بعد وَجَلَّ ثَنَائُ کَ بھی پڑھیں۔ پھر امام آواز سے اور مقتدی آہستہ سے بلاہاتھ اٹھائے اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہیں، تکبیر کہتے ہوئے سر کو اوپر نہ اٹھانا چاہیے۔ اس کے بعد درود شریف جو نمازمیںپڑھی جاتی ہے آہستہ آہستہ پڑھیں۔ اس کے بعد سب دوسری تکبیر کی طرح تیسری تکبیر کہیں۔ اس کے بعد دعا پڑھیں جو آیندہ آتی ہے۔ دعا کے بعد چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیردیں اور چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ چھوڑدیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد دعانہیں مانگی جاتی۔ نماز سے فارغ ہوکر جنازہ کو اٹھاکرلے جائیں۔
نمازِ جنازہ کی دعائیں:
نیت کرکے اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر ثناء پڑھو سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّ کَ وَجَلَّ ثَنَائُ کَ وَلَا إِلٰہَ غَیْرُکَ پھر اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر یہ پڑھو ہاتھ نہ اٹھاؤ۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَکْتَ وَرَحِمْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلٰٓی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌتیسری باراَللّٰہُ أَکْبَرُ کہو ہاتھ اٹھانے کی ضرورت نہیں، اگر جنازہ بالغ کا ہے تو یہ دعا پڑھو خواہ مردہو یا عورت: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا۔ اَللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَأَحْیِہٖ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی ا ْلإِیْمَانِ۔ اور اگر لڑکے کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھو: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا أَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا۔ اگر لڑکی ہو تو یہ دعا پڑھو: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْھَا لَنَا أَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْھَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً۔چوتھی بار اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر دونوں طرف سلام پھیردو۔
میت کو دفن کرنا:
مُردے کو دفن کرنا بھی فرض کفایہ ہے۔جب میّت کی نماز سے فراغت ہوجائے تو اس کو فورا دفن کرنے کے لیے جہاں