سلام پھیر کر دعا مانگ لو۔
نماز کے بعد امام دوخطبے کھڑا ہوکر پڑھے اور تمام لوگ خاموش بیٹھ کر سنیں۔ عیدین میں بھی دو خطبے پڑھنا اور ان کے درمیان بیٹھنا مسنون ہے۔ عیدین کے پہلے خطبے کی ابتدا میں نو مرتبہ اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہے اور دوسرے خطبہ کی ابتدا میں سات مرتبہ اور منبر سے اترنے سے پیشتر چودہ مرتبہ۔
تکبیرِ تشریق:
ذی الحجہ کی نویں تاریخ کی فجر سے تیرہویں تاریخ کی عصر تک شہر اور گاؤں والوںپر مردہوںیا عورت ، مسافرہوں یا مقیم، ہرفرض نماز کے بعد فوراً ایک مرتبہ تکبیر تشریق کہنا واجب ہے، مردوں کو بلند آواز سے کہنا واجب ہے ۔اور عورتوں کو آہستہ۔اگر امام بھول جائے تو مقتدی فوراً تکبیر کہے امام کا انتظار نہ کرے۔ عیدالاضحی کی نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق کہنا بعض عُلَمَا کے نزدیک واجب ہے۔تکبیرِتشریق یہ ہے:
اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اﷲُ وَاﷲُ أَکْبَرُ اَﷲُ أَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔
سوالات
۱۔ عید کی نماز واجب ہے یا نفل ؟
۲۔ تکبیر تشریق سناؤ۔
۳۔ عید کے مستحبات بتاؤ۔
نمازِ جنازہ
نمازجنازہ سے پہلے مختصر طور سے حالتِ نزع اور مردہ کے غسل اور کفن کا بیان کیا جاتاہے