۹۔فرضوں اوروتروں کو کھڑے ہوکر پڑھنا۔
۱۰۔فرض کی دو رکعتوں میں اور وتر ونفل کی تمام رکعتوں میں کم از کم ایک آیت پڑھنا۔
۱۱۔رکوع۔
۱۲۔دوسجدے کرنا۔
۱۳۔آخری تشہّد میں بیٹھنا۔
۱۴۔قصدا کوئی کام نماز سے نکلنے کے لیے کرنا۔
واجباتِ نماز:
۱۔فاتحہ پڑھنا۔
۲۔ایک سورت یا تین آیتیں فرض کی کوئی سی دو رکعتوں میں پڑھنا اور وتر ونفل کی سب رکعتوں میں پڑھنا۔
۳۔پہلی دو رکعتوں کو سورت کے لیے متعین کرنا۔
۴۔فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا۔
۵۔تعدیلِ اَرکان یعنی ہررکن کو اچھی طرح اداکرنا۔
۶۔پہلا قعدہ کرنا۔
۷۔پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا۔
۸۔تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے فورًا کھڑا ہونا۔
۹۔لفظ السلام کہنا۔
۱۰۔وتروںمیں دعا ئے قنوت پڑھنا۔
۱۱۔دونوں عیدوں میں زائد تکبیریں کہنا۔
۱۲۔عید کی نماز میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیرکہنا۔
۱۳۔امام کو نماز فجر، نماز جمعہ، نماز عیدین اورمغرب وعشاء کی پہلی دو رکعتوں میں زور سے قراء ت کرنا، ایسے ہی تراویح میں اور رمضان کے وتر میں امام کو قراء ت آواز سے کرنا۔