۳۔ حج کا احرام باندھنے کے وقت۔
۴۔ عرفات میں۔
غسل مُسْتَحب:
غسل مستحب بہت ہیں چند اُن میں سے یہ ہیں:
شبِ براء ت غسل کرنا، عرفہ کی رات یعنی ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کے بعد آنے والی رات میںغسل کرنا، چاند گرہن اور سورج گرہن کے لیے غسل کرنا، نمازِ اسْتسْقا کے لیے، اور مکّہ معظمہ یا مدینہ منوّرہ میں داخل ہونے کے لیے غسل کرنا، میّت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا، کافر کو مسلمان ہونے کے بعد غسل کرنا۔
فرائضِ غسل:
غسل میں تین فرض ہیں:
۱۔ اس طرح کلّی کرنا کہ پانی سارے منہ میں پہنچ جائے۔
۲۔ ناک میں پانی دینا جہاں تک ناک نرم ہے۔
۳۔ تمام بدن پر پانی بہانا کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔
سننِ غسل:
غسل میں بارہ چیزیں مسنون ہیں:
۱۔ شروع میں بسم اللہ پڑھنا۔