سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمِ۔(کم از کم تین بار پڑھی جائے) سنت ہے۔
پاکی بیان کرتاہوں میں اپنے رب کی جو بزرگی والا ہے۔
8 تسمیع وتحمید:
سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ۔( سنت ہے)
سنی اللہ نے بات اس کی جس نے تعریف کی ۔
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔( سنت ہے)
اے ہمارے پروردگار تیرے ہی لیے سب تعریفیں ہیں۔
9 تکبیرِ سجدہ:
اَللّٰہ أَکْبَرُ ( سنت ہے)
اللہ بہت بڑا ہے۔
0 تسبیحِ سجدہ:
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی۔
پاک ہے میرا ربّ بہت بڑا ۔
کم از کم تین مرتبہ سنت ہے۔
a تکبیرِ جلسہ:
اَللّٰہُ أَکْبَرُ ( سنت ہے)
اللہ بہت بڑا ہے۔
اس کے بعد اَللّٰہ أَکْبَرُ کہہ کر اسی طرح دوسرا سجدہ کرو، پھر اَللّٰہ أَکْبَرُ کہہ کر اٹھو یہاں تک ایک رکعت پوری ہوگئی۔اس کے بعد کھڑے ہوکر بسم اللہپڑھ کر دوسری رکعت شروع کی جائے، سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ اور تعوّذ نہ پڑھاجائے، اور پھر پہلی رکعت کی طرح تمام چیزیں اداکی جائیں دوسری رکعت کا دوسراسجدہ کرکے بیٹھ کر التحیّات پڑھو، اور اگر تین یا چار رکعت پڑھنی ہو تو التحیّات پڑھ کر کھڑے ہوجاؤ ورنہ التحیّات کے بعد درود شریف وغیرہ پڑھو۔
b تشہّد یعنی التحیّات:
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِيُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ۔ أَشْھَدُ أَنْ