۲۔نیت کرنا۔
۳۔دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا۔
۴۔بدن سے نجاست کو دھونا۔
۵۔پیشاب گاہ کو دھونا۔
۶۔نماز کے وضو کی طرح پہلے وضو کرنا۔
۷۔سارے بدن پر تین مرتبہ پانی بہانا۔
۸۔پانی ڈالنے میں سر سے ابتدا کرنا۔
۹۔سرکے بعد داہنے مونڈھے پر پانی ڈالنا۔
۱۰۔اس کے بعد بائیں مونڈھے پر پانی ڈالنا۔
۱۱۔بدن کو ملنا۔
۱۲۔پے درپے اعضا کو دھونا۔
مستحباتِ غسل:
جووضو کے مستحبات ہیں وہی غسل کے ہیں ، صرف اتنا فرق ہے کہ غسل میں قبلہ رُو نہ ہونا چاہیے۔
مکروہاتِ غسل:
جوچیزیں وضو میں مکروہ ہیں وہ غسل میں بھی مکروہ ہیں۔ اوران کے علاوہ غسل میں دعا پڑھنا، غسل میں قبلہ کی طرف منہ کرنا، زیادہ پانی بہانا، ننگا ہونے کی حالت میں کلام کرنا، اور سنت کے خلاف غسل کرنا بھی مکروہ ہے۔
سوالات
۱۔ غسل کے فرائض بیان کرو۔
۲۔ غسل کا طریقہ بتاؤ۔