۶۔ اَللّٰہُمَّ مَغْفِرَتُکَ أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتُکَ أَرْجٰی عِنْدِيْ مِنْ عَمَلِيْ۔
۷۔ اَللّٰہُمَّ أَلْہِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ۔
اچھے کام کے ختم پر:
اَلْحَمْدُ ﷲِ الَّذِيْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔
خاتمہ
اوّل یہ ارادہ تھا کہ صرف وضو،غسل اور نماز کے فرائض وواجبات لکھے جائیں، اس کے بعد اور دوسرے مضامین کااضافہ بھی مناسب سمجھا گیا اس لیے رسالہ کچھ طویل ہوگیا، مگر اس کے باوجود اس میں ہر چیز کے ضروری اور ابتدائی مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ اس لیے اس رسالہ کو پڑھنے کے بعد ان کتابوں کوضرور پڑھنا چاہیے جن میں تفصیل سے مسائل بیان کیے گئے ہیں اور عمل کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ توفیق دینے والے ہیں۔
اَللّٰہُمَّ وَفِّقْنَا لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی وَلَکَ الْحَمْدُ فِيْ الاٰخِرَۃِ وَالْأُوْلیٰ وَصَلَّی اﷲُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔
ابوالمظفرسعید احمد غفر لہٗ
خادم دارالافتاء مظاہر علوم سہارنپور