5 سجدہ:
سجدہ کے معنی زمین میں پیشانی رکھنا۔ نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں۔سجدہ میں ناک اور پیشانی دونوں زمین پر رکھنے چاہئیں۔ بلاعذر صرف پیشانی پر سجدہ کرنا مکروہ ہے اور صرف ناک پر بلاعذر سجدہ کرنے سے سجدہ ادانہ ہوگا۔
6 قعدئہ اخیرہ:
نمازوں کے اخیر میں التحیات کی مقدار بیٹھنا فرض ہے خواہ فرض نماز ہو یا واجب یا سنت یا نفل۔
سوالات
۱۔ تکبیرِتحریمہ کو تکبیر تحریمہ کیوں کہتے ہیں؟
۲۔ نماز میں ایک سجدہ فرض ہے یا دونوں؟
۳۔ فرض قراء ت کتنی ہے؟
۴۔ بیرونی واندرونی فرائض گنواؤ۔
نمازکے فرائض ووَاجِبات وغیرہ کی پوری تفصیل
فرائض نماز:
۱۔ تمام بدن کاپاک ہونا۔
۲۔کپڑے پاک ہونا۔
۳۔نماز کی جگہ پاک ہونا۔
۴۔سترڈھانکنا۔
۵۔وقت پر نمازپڑھنا۔
۶۔قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔
۷۔نماز کی نیت دل سے کرنا۔
۸۔تکبیر تحریمہ ۔