نماز قتل:
جب کوئی مسلمان قتل کیاجاتاہو تو اس کے لیے مستحب ہے کہ دورکعت نماز پڑھ کر اپنے گناہوں سے توبہ کرے اور اللہ تعالیٰ سے ایمان پرخاتمہ کی دعا کرے۔
یہ چند نفل نمازیں ہم نے بیان کردی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی نفل کی کثرت کیا کرو اس میں بڑی برکت ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل ہوتاہے۔
سوالات
۱۔ نمازِ اِسْتِسْقا کاطریقہ بتاؤ۔
۲۔ نمازِ اشراق کسے کہتے ہیں؟
۳۔ سورج گرہن کی نماز جماعت سے پڑھی جاتی ہے یا بلاجماعت؟
تراویح اور ترویحہ:
تراویح ترویحہ کی جمع ہے۔ ترویحہ کے معنی راحت اور آرام حاصل کرنا۔ چونکہ چار رکعت پڑھ کر تھوڑی دیر آرام لیتے ہیں اس وجہ سے اس کو تراویح اور ہر چار رکعت کو ترویحہ کہتے ہیں۔
نمازِ تراویح:
نمازِ تراویح رمضان شریف میں عشاء کے فرض پڑھنے کے بعد مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے سنّتِ مؤکدہ ہے اور جماعت سے پڑھنا سُنّتِ کفایہ ہے، یعنی اگرمحلہ کی مسجد میں تراویح کی جماعت ہوتی ہے تو پھر اگر کوئی گھر پڑھ لے گنہگار