۳۔ مرد کا ستر کتنا ہے؟
۴۔ کس مسجد کی طرف منہ کرکے نمازپڑھی جاتی ہے؟
نماز کے فرائض کی مختصر تشریح
نمازکے فرائض میں عُلَمَا نے بہت سی چیزیں شمار کی ہیں مگر ہم چھ فرضوں کو (جو نمازکے اندرونی فرائض مشہور ہیں) مختصرطور سے بیان کرتے ہیں۔
اندرونی فرائض:
۱۔ تکبیر ِتحریمہ۔
۲۔ قیام یعنی کھڑا ہونا۔
۳۔ قراء ت یعنی قرآن مجید پڑھنا۔
۴۔ رکوع کرنا۔
۵۔ دوسجدے کرنا۔
۶۔ قعدۂ اخیرہ یعنی اخیر نماز میں التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا۔
ان فرائض کو تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ ارکان بھی کہتے ہیں۔
1 تکبیر تحریمہ:
نیت باندھتے وقت اَللّٰہُ أَکْبَرُ یا اورکوئی خداکانام لے کر نماز شروع کرنے کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔ اس تکبیر کے کہنے سے نمازشروع ہوجاتی ہے اور جو چیزیں نماز کے خلاف ہیں وہ تمام حرام ہوجاتی ہیں، اس لیے اسکو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔ تکبیر تحریمہ سیدھے کھڑے ہوکر کہنا ضروری ہے، اگر کوئی بلاعذر جھک کر یا رکوع میں شامل ہوکر تکبیر تحریمہ کہے گا تو نماز نہ ہوگی۔