۱۸۔رکوع کی تکبیرکہنا۔
۱۹۔رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمُ تین بار کہنا۔
۲۰۔رکوع میں دونوں ہاتھوںسے گھٹنوںکوپکڑنا۔
۲۱۔مردوںکو انگلیوں کو کشادہ کرنا اور عورت کو کشادہ نہ کرنا۔
۲۲۔دونوں پنڈلیوں کو کھڑا کرنا۔
۲۳۔پشت کو بچھادینا، عورتوں کو زیادہ نہ جھکنا۔
۲۴۔سرکو سرین کی برابرکرنا۔
۲۵۔رکوع سے اٹھنا۔
۲۶۔رکوع کے بعد اطمینان سے کھڑا ہونا۔
۲۷۔سجدے کے لیے پہلے گھٹنے رکھنا، پھر ہاتھ، پھر چہرہ رکھنا۔
۲۸۔سجدے سے اٹھتے وقت اول چہرہ اٹھانا ،پھر ہاتھ، پھر گھٹنے اٹھانا۔
۲۹۔سجدہ میں جاتے وقت تکبیر کہنا۔
۳۰۔سجدہ سے سراٹھاتے وقت تکبیر کہنا۔
۳۱۔سجدہ میںسر دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھنا۔
۳۲۔سجدہ میں تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی کہنا۔
۳۳۔مرد کو اپنا پیٹ رانوں سے دور رکھنا اوردونوں کہنیوں کو دونوں پہلوؤں سے علیحدہ رکھنا اور دونوں کلائیوں کو زمین پر نہ رکھنا۔
۳۴۔عورت کو پست ہوکر سجدہ کرنااور پیٹ کو رانوں سے ملادینا۔
۳۵۔قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا۔
۳۶۔جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔
۳۷۔جلسہ میں دونوں ہاتھ رانوںپررکھنا۔
۳۸۔قعدہ میںداہنے پیر کو کھڑا کرنا بائیں کو بچھانا۔
۳۹۔عورت کوقعدہ میں تورُّک کرنایعنی سرین پر بیٹھ کر پاؤں دا ہنی طرف کو نکالنا۔