۱۳۔ اعضا کو ملنا۔
۱۴۔ ترتیب سے وضو کرنا، داہنے ہاتھ اور داہنے پاؤں کو ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پہلے دھونا۔
۱۵۔ مسح کی ابتدا پیشانی کی طرف سے کرنا۔
۱۶۔ ہاتھ پاؤں کو انگلیوں کی طرف سے دھونا شروع کرنا۔
۱۷۔ گردن کا مسح کرنا۔
۱۸۔ پے درپے اعضا کا دھونا۔
مستحباتِ وضو:
وضو میں چودہ چیزیںمستحب ہیں:
۱۔ اونچی جگہ بیٹھنا۔
۲۔قبلہ کی طرف منہ کرنا۔
۳۔کسی سے مددنہ لینا۔
۴۔ دنیا کی بات نہ کرنا۔
۵۔ زبان اور دل سے نیت کرنا۔
۶۔دعائے ماثورہ پڑھنا۔
۷۔ہر عضو کے دھونے پر بسم اللہ پڑھنا۔
۸۔ ڈھیلی انگوٹھی کو ہلانا۔
۹۔ کن انگلی کو دونوں کانوں کے سوراخ میں داخل کرنا۔
۱۰۔ ناک میں پانی داہنے ہاتھ سے دینا اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔
۱۱۔ کلّی داہنے ہاتھ سے کرنا۔
۱۲۔ اگر معذور نہ ہو تو وقت سے پہلے وضو کرنا۔
۱۳۔ وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھنا۔
۱۴۔ وضو کا بچا ہوا پانی تھوڑا سا پینا اور کلمۂ شہادت اوریہ دعا پڑھنا۔ دعا یہ ہے: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ۔