ترجمہ: ’’اگرچہ اس دنیا میں بہت سے نبی ہوئے ہیں۔ لیکن میں ان میں سے کسی سے بھی عرفان میں کم نہیں ہوں۔ جس نے ہر نبی کو جام دیا اس نے مجھے بھی بھر کر جام دیا۔‘‘
محمد رسول اﷲﷺ سے بھی آگے جانے کا امکان
’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ محمد رسول اﷲ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ئ، ج۱۰ نمبر۵ ص۵)
حقیقت کھلی بعث ثانی کی ہم پر
کہ جب مصطفی میرزا بن کر آیا
(الفضل قادیان۸؍مئی ۱۹۲۸ئ)
’’اور ہمارے نزدیک کوئی دوسرا آیا ہی نہیں۔ نہ نیا نبی، نہ پرانا۔ بلکہ خود محمد رسول ﷺ کی چادر دوسرے کو پہنائی گئی ہے اور وہ خود ہی آئے ہیں۔‘‘ (ملفوظات ج۲ ص۴۰۴)
’’قادیان میں پھر اﷲ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو اتار ا ہے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔‘‘ (کلمۃ الفصل ص۱۰۵)
نبیوں کا عطر
’’دنیا میں کوئی نبی نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیا گیا۔ ’’میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحاق ہوں، میں یعقوب ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں دائود ہوں، میں عیسیٰ بن مریم ہوں، میں اسمٰعیل ہوں، میں محمد ﷺ ہوں۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ۲۲ ص۵۲۱)
کرشن ہونے کا دعویٰ
’’خدا تعالیٰ نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانے پر ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۲)
آخری نبی میں ہوں
’’آنحضرت ﷺ کے بعد صرف ایک ہی نبی کا ہونا لازم ہے اور بہت سارے انبیاء کا ہونا خدا تعالیٰ کی بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں میں رخنہ پیدا کرتا ہے۔‘‘ (یعنی مرزا قادیانی کے لئے نبوت کا دروازہ کھلا اور پھر بند ہوگیا۔ اگر حضرت محمد کو خاتم النبیین کہو تو قادیانی بوکھلا اٹھتے ہیں)
(تشخیذ الاذہان قادیان ج۱۲ نمبر۸ ص۱۱، ماہ اگست۱۹۱۷ئ)
’’لا نبی بعدی ‘‘ (مرزا قادیانی کے لئے )