مرزاقادیانی کا قرآنی آیات سے تحریف
آیت قرآن حکیم:’’کل من علیہا فان۔ ویبقی وجہ ربک ذوالجلل والاکرام (الرحمن:۲۶،۲۷)‘‘
مرزا قادیانی کی تحریف کردہ آیت :’’کل شئی فان ویبقے وجہ ربک ذوالجلال والاکرام‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۳۶، خزائن ج۳ ص۱۶۹)
من علیہا غائب، شئی زائد اور دو آیتوں کو ایک آیت تحریر کیا گیا۔
اصلی آیت قرآن مجید:’’ولقد اٰتینک سبعا من المثانی والقرآن العظیم (الحجر :۸۷)‘‘
تحریف شدہ آیت:اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ۔ ’’انا اتیناک سبعاً من المثانی والقرآن العظیم‘‘ (براہین احمدیہ حاشیہ ص۴۸۷)
ولقد غائب، انا زائد، قرآن میں ن پر زبر ہے اور کتاب میں زیر العظیم کے م پر زبر ہے اور مرزا کی کتاب میں زیر ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اشاریہ براہین احمدیہ ص۳۷ میں اس آیت کو صحیح لکھا گیا اور اندر ص ۴۸۷ متن میں پھر تحریف کے ساتھ لکھا گیا ہے (کیا کوئی شخص قرآن مجید میں تحریف کرکے مسلمان رہ سکتا ہے۔ مسلمانوں غور کرو۔ علماء کرام کا فیصلہ ان کے متعلق بالکل صحیح ہے کہ یہ فرقہ اسلام سے خارج ہے۔
کیونکہ الہامی غلطیوں کی درستی مرزائیوں کے بس کا روگ نہ ہوگا۔ نبی کی غلطیاں امتی کیونکر درست کرسکتے ہیں۔ بلکہ شاید وہ مرزا قادیانی کی کسی غلطی کو غلطی نہ مانتے ہوں اور انہیں معصوم قرار دیتے ہوں۔
اصل آیت قرآن شریف: ’’الم یعلموا انہ من یحادد اﷲ ورسولہ فان لہ نار جہنم خالد فیہا، ذالک الخزی العظیم (سورۃ توبہ:۶۳)‘‘
قادیانی تحریف:قولہ تعالیٰ۔ الم یعلموا انہ من یحادد اﷲ ورسولہ یدخلہ ناراً خالداً فیہا ذالک الخزی العظیم (حقیقت الوحی ص۱۳۰، طبع ۱۵؍مئی ۱۹۰۷ئ)
مرزا قادیانی نے یدخلہ اپنی طرف سے داخل کیا اور فان لہ نار جہنم کو خارج کردیا۔
قادیانی ذہنیت
’’مولوی صاحب (یعنی حکیم نور الدین خلیفہ اول قادیان) فرمایا کرتے تھے کہ یہ تو