M!
عرض مرتب
الحمد ﷲ وکفٰی وسلام علیٰ سید الرسل وخاتم الانبیائ۰ اما بعد!
قارئین کرام! لیجئے اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد نمبر چوالیس(۴۴) پیش خدمت ہے۔
ز… حضرت مولانا سید محمد ہاشمؒ فاضل شمسی حیدرآباد (ولادت ۲؍اگست ۱۹۰۸ئ، بہار، وفات ۱۵؍اگست ۱۹۸۸ئ، حیدرآباد) کے نامور عالم دین تھے۔ آپ نے ۱۹۷۵ء میں ایک کتاب اپنے عزیزوں کی خواہش پر تحریر کی۔ قرآنی آیات اور احادیث نبویہؐ سے ختم نبوت کے مسئلہ پر دلائل جمع کئے۔ آپ نے اس کا نام تجویز کیا۔۱… عالمگیر نبوت: اس کتاب پر حصہ اوّل درج ہے۔ دوسرا حصہ تالیف ہوا یا نہ، شائع ہوا اور ہمیں نہ مل سکا یا کہ سرے سے شائع ہی نہیں ہوا۔ اس پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ تاہم حصہ اوّل میں بھی بہت اچھا مواد جمع کیا ہے۔ زیادہ تر مواد حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ کی کتاب ختم نبوت کامل سے لیاگیا ہے۔ اس کتاب کو حضرت مولانا شاہ احمد نورانی صاحبؒ کے سسر جناب ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری قادریؒ کے ادارہ ورلڈ فیڈریشن آف اسلامک سنٹر کراچی نے شائع کیا۔ اس جلد میں اسے شامل کیاگیا ہے۔
ز… جناب ڈاکٹر اسرار احمدؒ (وفات ۱۴؍اپریل ۲۰۱۰ئ) انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی کے بانی نے ۱۹۸۴ء میں ایک مقالہ تحریر فرمایا۔ ہوا یہ کہ ۱۹۸۴ء میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ساہیوال میں قادیانیوں کے ہاتھوں، حافظ بشیر احمدؒ اور طالب علم رہنما محمد رفیقؒ صاحب کی شہادت نے ماحول میں سخت کشیدگی کے حالات پیدا کر دئیے۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس کو ناکام بنانے کے لئے قادیانیوں نے جدوجہد شروع کی۔ ادھر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اس آرڈیننس کو مؤثر بنانے اور عمل درآمد کے لئے بھرپور منظم جدوجہد کا آغاز