آپﷺ نے فرمایا یہ تو دجال ہے۔ تب آپﷺ کے فرمانے پر اس کے سرپر جوتے برسنے شروع ہوئے کہ جن کا کچھ حساب اور اندازہ نہ تھا۔ نیز آپؑ نے ان تمام علماء پنجاب اور ہند کی بہت تعریف کی۔ جنہوں نے اس شخص کو کافر اور دجال ٹھہرایا۔ اور آپؐ بار بار پیار کرتے اور فرماتے کہ یہ ہیں میرے علمائے ربانی جن کے وجود سے مجھے فخر ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۵۳، خزائن ج۱۷ ص۱۷۶)
محترم حضرات! آپ نے مرزا کا نقل کردہ خواب مبارک ملاحظہ فرمایا کہ نبی علیہ السلام نے مرزا قادیانی کو دجال فرمایا اور اپنی موجودگی میں جوتوں کی سزا بھی دلائی۔ اب بھی کوئی مرزائیت ترک نہ کرے۔ بلکہ دجال کو مان کر دجالی بنے اور دجال کے فرقہ میں داخل رہے تو سمجھے لے کہ وہ بھی بمعہ اپنے دجال غلام قادیانی کے جہنم میں جائے گا۔ جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔ بھائیو! اگر کچھ عقل ہے تو مرزائیت کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوجائو۔
ناظرین کرام! مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (لیکچر سیالکوٹ ص ۲۶، خزائن ج۲۰ ص۲۲۸) پر لکھا ہے کہ: ’’میں ہندوئوں کے لئے اوتار اور راجہ کرشن ہوں۔‘‘ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ ہندو اپنے مذہب کو دھرم کہتے ہیں اور گناہ کو پاپ۔ لہٰذا اس رسالہ میں بعض جگہ مرزا کو کرشن اور اس کے مذہب کو دھرم، گناہ کو پاپ اور غسل کو اشنان کے لفظ سے تعبیر کیا جائے گا۔ اور اس رسالہ میں سوال جواب کی بجائے مسلمان اور قادیانی کہا جائے گا۔ ۱حقرالانام:
(حضرت مولانا) محمد موسیٰ صاحب) عفاء اللہ عنہ، مہتمم مدرسہ خیرالعلوم حسینیہ لودھراں (ملتان)
مسلمان اور قادیانی کی گفتگو
مسلمان… ایک شخص سے سوال کرتا ہے کہ آپ کون ہیں؟
قادیانی… جواب دیتا ہے کہ: ’’میں قادیانی احمدی اور مرزائی ہوں‘‘
مسلمان… قادیانی اور احمدی کس کو کہتے ہیں؟
قادیانی… جو شخص مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی، رسول اور مہدی وغیرہ مانے اسکو احمدی قادیانی کہا جاتا ہے۔
مسلمان… مرزا غلام احمد کون تھا اور کہاں پیدا ہوا؟
قادیانی… مرزا غلام احمد، مرزا غلام مرتضیٰ کا بیٹا تھا۔ ہندوستان کے شہر قادیان ضلع گورداسپور میں پیدا ہوا۔