آنجہانی مرزا قادیانی کی ’’دعا‘‘
مسلمان… مرزا کرشن قادیانی کی دعا برائے شفاء کیا منظور ہوئی؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’ایک دفعہ میں نے دعا کی کہ یہ بیماریاں بالکل دور کردی جائیں تو جواب ملا کہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘ (نسیم دعوت ص۷۵، خزائن ج۱۹ ص ۴۳۵)
آنجہانی مرزا قادیانی کا ’’بچہ‘‘
مسلمان… مرزا قادیانی کا بچہ مرزا کی جوانی میں ہوا یا بچپن میں؟
قادیانی… مرزا بشیر احمد لکھتے ہیں کہ: ’’مرزا قادیانی ابھی گویا بچہ ہی تھے کہ مرزا سلطان احمد پیدا ہوگئے۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ ص۵۳ بروایت نمبر۵۹)
آنجہانی مرزا قادیانی کی عبرتناک موت اور برا انجام
مسلمان… کیا مرزا کرشن قادیانی نے اپنے انجام اور جھوٹے ہونے کے متعلق کچھ کہا ہے؟
قادیانی… مرزاقادیانی نے کہا کہ: ’’اگر یہ عاجز خدا کی طرف سے نہیں ہے اور صرف افتراء اور جعلسازی ہے تو انجام بہتر نہ ہوگا اور خدا تعالیٰ ذلت کے ساتھ ہلاک کرے گا اور پھر ابدالدہر تک لعن طعن کا نشانہ بنائے رکھے گا۔‘‘ (شہادت القرآن ص۷۲، خزائن ج۲ ص۳۶۸)
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’لیکھرام‘‘
مسلمان… ہندو لیکھرام نے مرزا کرشن قادیانی کے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
قادیانی… مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ: ’’لیکھرام نے کہا کہ مرزاقادیانی ہیضہ سے مرے گا۔‘‘
(نسیم دعوت ص۹۲، خزائن ج۱۹ ص۴۵۲)
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’ڈاکٹر عبدالحکیم‘‘
مسلمان… ڈاکٹر عبدالحکیم نے مرزا قادیانی کے متعلق کیا پیشنگوئی کی تھی؟
قادیانی… ڈاکٹر عبدالحکیم نے ۸مئی ۱۹۰۸ء کے خط میں اعلان کیا کہ: ’’مرزا ۴؍اگست ۱۹۰۸ء تک مرض مہلک میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ (تذکرہ ص۷۳۹)
آنجہانی مرزا قادیانی کی ’’موت‘‘
مسلمان… مرزا قادیانی کس دن فوت ہوئے کیا وہ دن اچھا تھا؟
قادیانی… مرزا قادیانی منگل کے روز فوت ہوا جو کہ اچھا نہ تھا۔
(سیرت المہدی ج۱ ص۸، بروایت نمبر۱۱)