آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’بورا۔ نمک‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی کو کھانڈ اور بورا یعنی نمک کی تمیز بھی تھی؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’میں بغیر پوچھے کے ایک برتن میں سے سفید بورا اپنی جلیبیوں میں بھر کر باہر لے گیا اور راستہ میں ایک مٹھی بھر کر منہ میں ڈالی پھر کیا تھا میرا دم رک گیا اور بڑی تکلیف ہوئی۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ص۱۴۴، بروایت نمبر ۲۴۴)
فائدہ… کرشن قادیانی کو اتنی تمیز بھی نہ تھی کہ نمک اور چینی میں تمیز کرسکتا۔ بلکہ اتنا حریص کہ مٹھی بھر کر منہ میں بھی ڈال لی، موت سے بچ گیا۔ ’’ویمد ہم فی طغیانہم یعمہون‘‘
اللہ تعالیٰ نے اسے ڈھیل دے دی تاکہ وہ اپنی سرکشیوں میں حیران رہیں۔ کمال ہے ان مرزائیوں کا کہ ایسے بیوقوف اور احمق کو مہدی مسیح موعود اور نبی وغیرہ مان لیا۔
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’آگ‘‘
مسلمان… مرزاقادیانی کے کپڑوں کو آگ لگی تو کیا اسے کچھ خبر ہوئی؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’ایک مرتبہ میرے دامن کو آگ لگی تھی مجھے خبر نہ ہوئی۔‘‘
(سیرت المہدی ج۱ص ۲۳۶، بروایت نمبر ۲۳۶)
فائدہ… جب مرزا قادیانی کے دامن کو آگ لگی تو اسے خبر تک نہ ہوئی اگر خدا چاہتا تو دنیا کی آگ ہی میں جلا کر اسے راکھ کر دیتا لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک وقت تک کرشن قادیانی کو مہلت دے دی تاکہ دنیا میں عبرتناک موت دے کر آخرت میں جہنم کی آگ میں ’’ابد الاباد‘‘تک معذبرکھوں۔
آنجہانی مرزا قادیانی اور تحفہ خراب
مسلمان… مرزا کرشن قادیانی اپنے تحفہ کی چیز کو کھاتے تھے یا خراب ہوجاتا تھا؟
قادیانی… ’’بارہا ایسا ہوا کہ مرزا قادیانی کے پاس تحفہ میں کوئی چیز کھانے کی آئی یا خود کوئی چیز آپ نے ایک وقت میں منگوائی پھر خیال نہ رہا اور وہ صندوق میں پڑی پڑی سڑ گئی یا خراب ہوگئی اور اسے سب کا سب پھینکنا پڑا۔‘‘ (سیرت المہدی ج۲ ص۱۳۵، بروایت نمبر ۴۴۴)
مسلمان… کیا مرزا کرشن قادیانی کا دماغ خراب تھا کہ وہ بھول جاتا تھا؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’میرا حافظہ اچھا نہیں، یاد نہیں رہتا۔‘‘
(نسیم دعوت ص۷۹، خزائن ج۱۹ ص۴۳۹)