رسول بھی ہوں اور نبی بھی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۷، خزائن ج۱۸ ص۲۱۱) ’’آنحضرتﷺ ہوں اور مجھے آنحضرتﷺ کا وجود قرار دیا گیا۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)
’’اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید ومولیٰ سید الانبیاء محمدﷺ ہیں۔‘‘
’’تمام کمالات محمدی مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ میں منعکس ہیں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲) مرزا کے مرید نے مندرجہ ذیل اشعار خود مرزا کو سنائے تو مرزا نے پسند کیا۔
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیان میں
(اخبار بدر قادیان مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)
’’یہ عربی نبی جس کا نام محمدﷺ ہے۔ اس کے عالی مقام کا انتہاء معلوم نہیں ہوسکتا۔‘‘
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد۔
(تریاق القلوب ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
محمد واحمد کے نام سے مسمی ہوکر میں رسول ہوں۔ (ایک غلطی کا ازالہ ص۷، خزائن ج۱۸ ص۲۱۱)
’’وہ مبارک حضرت خاتم الانبیائﷺ ہیں۔‘‘
’’آنحضرتﷺ ہوں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲) ’’وہی خاتم الانبیاء ہوں۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)
’’اﷲ جل شانہ نے آنحضرتﷺ کو صاحب خاتم بنایا۔ یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔ یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے۔‘‘
’’یعنی محمدﷺ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں۔ مگر وہ رسول اﷲ ہے اور ختم کرنے والا نبیوں کا۔ یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہماری نبیﷺ کے بعد کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۱۴، خزائن ج۳ ص۴۳۱)