صاحب) کی خوشنودی حاصل کریں اور خود تکلیف اٹھا کر عمدہ چیزیں خرید دیں۔‘‘
(خطوط امام بنام غلام ص۴)
نبی زادی کے لئے ریشمی کپڑے اور جالی کی قمیص
’’اس وقت بموجب تاکید والدہ محمود لکھتا ہوں کہ آپ مبارکہ میری لڑکی کے لئے ایک قمیص ریشمی یا جالی کی جو چھ روپے قیمت سے زیادہ نہ ہو اور گوٹا لگا ہوا ہو۔ عید سے پہلے تیار کرا کر بھیج دیں۔ قیمت اس کی کسی کے ہاتھ بھیج دی جاوے گی۔ رنگ کوئی ہو۔ مگر پارچہ ریشمی یا جالی ہو۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۴،۵)
زیورات
’’۳۲دانہ طلائی زیور پہنچیاں تاگہ ڈالنے کے لئے بھیجتا ہوں۔ آپ تاگہ ڈلوا کر بدست حامل ہذا بھیج دیں۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۳)
ٹانک وائن (ولایتی شراب) کا آرڈر
’’خطوط امام بنام غلام‘‘ جو حکیم محمد حسین مرزائی قریشی مالک کارخانہ رفیق الصحت لاہور نے حمیدیہ سٹیم پریس میں چھپوا کر شائع کئے۔ ص۵ کالم۱ پر ہے۔
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
نحمدہ ونصلے علیٰ رسولہ الکریم!
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اﷲ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ! اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے۔ آپ اشیاء خوردنی خود خرید دیں اور ایک بوتل ٹانک وائن کی پلومر کی دکان سے خرید دیں۔ مگر ٹانک وائن چاہئے۔ اس کا لحاظ رہے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام! مرزاغلام احمد عفی عنہارباب انصاف سے اپیل
ناظرین کرام! ایک طرف حضور سید المرسلین وامام المتقینﷺ اور آپ کے اہل بیتؓ