محبت اور اخلاص کی راہ سے بھیجا تھا۔ درحقیقت وہ بستر اس سخت سردی کے وقت میرے لئے نہایت عمدہ اور کارآمد چیز ہے۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۳)
عمدہ بیگمی پان اور انگریزی پاخانہ
’’پان عمدہ بیگمی اور ایک انگریزی وضع کا پاخانہ جو ایک چوکی ہوتی ہے اور اس میں ایک برتن ہوتا ہے۔ اس کی قیمت معلوم نہیں آپ ساتھ لاویں، قیمت یہاں سے دی جاوے گی۔ مجھے دوران سر کی بہت شدت سے مرض ہوگئی ہے۔ پیروں پر بوجھ دے کر پاخانہ پھرنے سے مجھے سرکو چکر آتا ہے۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۶)
کابلی گرم پوستین ’’اور اگر کوئی پشمی پوستین جو نئی اور گرم ہو اور کشادہ ہو جو کابل کی طرف سے آتی ہے۔ مل سکے تو اس کی قیمت سے اطلاع دیں۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۷)
تانبے کے حمام
’’حماموں کی قیمت مع کرایہ وغیرہ مولوی محمد علی صاحب کو دئیے گئے ہیں۔‘‘
(خطوط امام بنام غلام ص۸)
کلاک
’’ہمارا پہلا کلاک یعنی گھنٹہ بگڑ گیا ہے۔ اس لئے ایک کلاک عمدہ خرید کرنے کے لئے مبلغ نو روپیہ بھیجتا ہوں۔ یہ کلاک بخوبی امتحان کر کے ارسال فرمادیں۔‘‘ (خطوط امام بنام غلام ص۵)
فینسی چیزیں خریدنے کے لئے ام المرزائین کا لاہور میں ورود
’’اس وقت والدہ محمود احمد ہوا کی تبدیلی کے لئے لاہور آتی ہیں۔ غالباً انشاء اﷲ تعالیٰ دس دن تک لاہور میں رہیں گی اور بعض چیزیں پارچات وغیرہ خریدیں گی۔ اس لئے اس کی خدمت کا ثواب حاصل کرنے کے لئے آپ سے بہتر اور کسی شخص کو میں نہیں دیکھتا۔ لہٰذا اس غرض سے آپ کو یہ خط لکھتا ہوں کہ آپ جہاں تک ہوسکے اس خدمت کے ادا کرنے میں (بیگم