مرزاقادیانی کا اقرار کہ میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دیں
اب میں اس سے بھی زیادہ صاف، واضح اور فیصلہ کن عبارت پیش کرتا ہوں۔ جس میں مرزاقادیانی صاف طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی کی شان کے خلاف لکھا ہے۔ فرماتے ہیں کہ: ’’ہماری قلم سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت جو کچھ خلاف شان ان کے نکلا ہے وہ الزامی جواب کے رنگ میں ہے اور وہ دراصل یہودیوں کے الفاظ ہم نے نقل کئے ہیں۔ افسوس اگر پادری صاحبان تہذیب اور خداترسی سے کام لیں اور ہمارے نبیﷺ کو گالیاں نہ دیں تو دوسری طرف مسلمانوں کی طرف سے بھی ان سے بیس حصے زیادہ ادب کا خیال رہے۔‘‘ (مقدمۂ چشمہ مسیحی ص ب حاشیہ، خزائن ج۲۰ ص۳۳۶)
یہاں مرزاقادیانی یہ عذر نہیں کرتے کہ: ’’میں نے یسوع نامی شخص کو گالیاں دی ہیں۔ جس کا قرآن میں ذکر نہیں؟ یہ بلکہ عذر لنگ فراموش کر کے بغیر کسی ایچ پیچ کے اب تو صاف صاف اقرار کرتے ہیں کہ میں نے جو کچھ لکھا حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی کی نسبت لکھا ہے۔ پس مرزاقادیانی کے اپنے اقرار کے بعد کوئی مرزائی یہ کہنے کی جرأت نہیں کر سکتا کہ مرزاقادیانی نے جو کچھ لکھا ہے حضرت عیسیٰ کی نسبت نہیں بلکہ کسی یسوع نامی شخص کے خلاف ہے۔‘‘
کسی نبی کے خلاف بدزبانی الزاماً بھی کفر ہے
ہاں اس عبارت میں مرزاقادیانی یہ بھی لکھتے ہیں کہ: ’’میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان کے خلاف جو کچھ لکھا ہے وہ الزامی جواب کے رنگ میں ہے اور وہ دراصل یہودیوں کے الفاظ نقل کئے ہیں۔‘‘ اس کے جواب میں عرض ہے کہ اوّل تو جہاں جہاں مرزاقادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دی ہیں۔ وہاں اکثر انداز کلام قطعاً الزامی نہیں بلکہ تحقیقی ہے۔ (میں اس چیز کو آئندہ نمبروں میں انشاء اﷲ تفصیل سے عرض کروں گا) اور کہیں اگر یہودیوں کے کلام کا حوالہ بھی دیا ہے تو طرز تحریر سے صاف مترشح ہوتا ہے کہ مرزاقادیانی اس معاملہ میں یہود کے ہمنوا ہیں اور اس سے قطع نظر کر کے گذارش کرتا ہوں کہ یہ کہاں کا ایمان واسلام ہے کہ اگر پادری حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دے کر دوجہاں کی رسوائی خریدیں تو مسلمان یہودنامسعود کے اقوال کی آڑ لے کر حضرت مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کی توہین کریں۔ میں گذشتہ نمبر میں اس طرز عمل کو قرآن وحدیث کے خلاف ثابت کر چکا ہوں۔ اس وقت اپنی تائید میں خود مرزاقادیانی کی تحریر پیش کرتا ہوں۔ آپ لکھتے ہیں کہ: ’’مسلمان سے یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ اگر کوئی پادری ہمارے نبیﷺ کو