(۲۵)اگر مجھے وزارت سے علیحدہ کیاگیا تو میں پاکستان میں نہ ٹھہروں گا
بلکہ کسی اور ملک میں چلا جاؤں گا (ظفر اﷲ خاں وزیرخارجہ)
’’ظفر اﷲ خاں نے حال ہی میں ایک تقریر کرتے ہوئے صاف کہہ دیا ہے کہ اگر مجھے وزارت سے علیحدہ کیا گیا تو میں پاکستان میں نہ ٹھہروں گا۔ بلکہ کسی اور جگہ چلا جاؤں گا۔ خدا معلوم وہ کون سا ملک ہے جہاں چوہدری صاحب جانے کے لئے تیار ہیں اور جہاں سے چوہدری صاحب کے دوست انہیں بلارہے ہیں۔‘‘
تقریر ملاحظہ ہو: ’’اگر یہ صورت (وزارت سے علیحدہ ہونے کی) پیش آئی تو میں فوراً وزارت خارجہ سے کنارہ کش ہو جاؤں گا اور پھر یہاں (پاکستان) میں ٹھہروں گا بھی نہیں۔ میرے ایک دوست نے حال ہی میں مجھے ایک خط لکھا ہے کہ تم … یہاں چلے آؤ۔‘‘
(تقریر ظفر اﷲ خاں اخبار زمیندار مورخہ ۱۳؍اگست ۱۹۵۲ئ) فرمائیے! گویا پاکستان میں چوہدری ظفر اﷲ خاں تب رہ سکتے ہیں اگر انہیں وزیر رکھا جائے اور اگر مسلمان ظفر اﷲ خاں کی نااہلی کی وجہ سے اس کے غیرمسلم ہونے کے باعث وزارت سے ہٹائیں گے تو مسٹر منڈل کی طرح یہ بھی پاکستان کو چھوڑ دیں گے۔
(۲۶) خلیفہ قادیانی کے تازہ خواب ہم قادیان میں جانے والے ہیں(الفضل)
(الفضل قادیان مورخہ ۱۷؍اگست ۱۹۵۲ء ص۳،۴) میں خلیفہ بشیرالدین محمود کے خواب چھپے ہیں۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ خلیفہ صاحب کو ہر وقت قادیان (ہندوستان) جانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔ اس لئے تو باربار اسی قسم کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ ملاحظہ ہو:
خواب نمبر:۱
’’دوچار دن کے بعد اسی طرح دعا کر کے میں سویا تو میں نے دیکھا کہ گویا ہم قادیان ہیں۔‘‘
خواب نمبر:۲
’’میں نے دیکھا کہ گویا ہم قادیان میں ہیں اور رات کا وقت ہے۔‘‘
خواب نمبر:۳
’’آج رات میں نے رؤیا (خواب) میں دیکھا کہ ہم کہیں ربوہ سے باہر کسی شہر میں