ترجمہ شعر ثالث: ان سب نبیوں سے میں یقین کے ساتھ (کسی صورت میں بھی) کم نہیں جو شخص (میری) اس بات کو غلط کہتا ہے۔ وہ (خود) لعنتی اور جھوٹا ہے۔
گویا مرزائیوں کے نزدیک دنیا کے پچاس کروڑ مسلمان جب تک مرزاقادیانی کو نبی نہ جانیں اور باقی رسولوں سے بڑھ کر نہ مانیں وہ لعنتی ہیں۔
مرزائیو! جب تم مسلمانوں کو لعنتی کہتے ہو تو پھر ان میں کیوں گھسنا چاہتے ہو؟
حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی توہین
(۱)حضرت عیسیٰ شراب پیا کرتے تھے (مرزاقادیانی)
دیکھئے (کشتی نوح حاشیہ ص۷۳، خزائن ج۱۹ ص۷۱) ’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ شراب پیا کرتے تھے۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘
مرزائیو! ذرا بتاؤ نبی کو شرابی کہنے والا مسلمان بھی رہ سکتا ہے؟
میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بڑھ کر ہوں (مرزاقادیانی)
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بڑھ کر غلام احمد ہے
(دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جھوٹ بولنے کی عادت تھی (مرزائیوں کا نبی)
ملاحظہ فرماویں: ’’یہ بھی یاد رہے کہ آپ (عیسیٰ علیہ السلام) کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹)
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
مرزاغلام احمد کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تین دادیاں اور تین نانیاں زانی عورتیں تھیں (العیاذ باﷲ)
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱) ملاحظہ فرماویں: ’’آپ (حضرت عیسیٰ