خدا نے میرا نام محمد رکھاہے (مرزاقادیانی کا دعویٰ)
(ایک غلطی کا ازالہ ص۱۰، خزائن ج۱۸ ص۲۰۷) ’’خدا نے میرا نام محمد واحمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرتﷺ کا ہی وجود قرار دیا ہے۔‘‘
میرے معجزات رسول کریمﷺ کے معجزات سے زیادہ ہیں (غلام احمد قادیانی کا دعویٰ)
’’نبی کریمﷺ کے معجزات کی تعداد تین ہزار ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۴۰، خزائن ج۱۷ ص۱۵۳)
(مگر مرزاقادیانی نے) اپنے معجزات کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ بتلائی ہے۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۶، خزائن ج۲۱ ص۷۲)
مرزائیو! جب تم نے اپنا نبی علیحدہ بنا رکھا ہے جو اپنے آپ کو رسول کریمﷺ سے بھی (معاذ اﷲ) بڑھ کر بتاتا ہے۔ پھر تم مسلمانوں کے ساتھ کیوں ملنا چاہتے ہو۔ جنہوں نے صرف رسول کریمﷺ کا دامن پکڑا ہوا ہے اور مرزاقادیانی کو نبی تو کیا ایک مسلمان بھی نہیں تسلیم کرتے۔ غلام احمد قادیانی کو نبی ماننے والو! جب تم مسلمانوں سے علیحدہ ہوگئے تو پھر مسلمانوں کے اندر کیوں گھسنا چاہتے ہو؟
میں محمد رسول اﷲ کے برابر ہوں (مرزاقادیانی کا دعویٰ)
مرزائی ہمیشہ یہ کہہ کر دھوکہ دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا مرزاقادیانی رسول کریمﷺ کا خادم ہے۔ مگر مرزاقادیانی خود کہتا ہے کہ میں تو نبی کریم کے ساتھ پہلو بہ پہلو کھڑا ہوں۔ چنانچہ ملاحظہ فرمائیے۔ (کلمتہ الفصل ص۱۱۲)
’’(مرزاغلام احمد قادیانی کی) ظلی نبوت نے مسیح موعود (مرزاقادیانی) کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا۔ بلکہ آگے بڑھایا کہ نبی کریم(ﷺ) کے پہلو بہ پہلو لاکھڑا کر دیا۔‘‘ واہ رے انگریزوں کے خود کاشتہ پودے اور رسول کریمﷺ کی برابری کرنے والے! کہاں سید الانبیاء اور کہاں قادیان کا ایک دہقان۔
محمدﷺ بشکل غلام احمد قادیانی قادیان میں واپس آگئے ہیں (مرزا کا ایک مرید)
مرزاقادیانی کا ایک مرید جس کا تخلص اکمل ہے۔ کہتا ہے ؎