بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد ﷲ رب العلمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین محمد وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین، أما بعد!
باب (۱)
مال خرچ کرنے کا بیان
مال خرچ کرنے سے متعلق احادیث نبویہ
(۱) حضرت مغیرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے مال کو ضائع کرنے کو ناپسند فرمایا ہے۔
(بخاری ومسلم)
فائدہ: مال ضائع کرنے کا مطلب بے موقع خرچ کرنا ہے۔
(۲) حضرت انس وابو امامہ وابن عباس وعلی رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ بیچ کی چال چلنا، یعنی نہ کنجوسی کرے، اور نہ فضول اڑائے، بلکہ سوچ سمجھ کر ہاتھ روک کر کفایت شعاری اور انتظام واعتدال کے ساتھ ضرورت کے موقعوں میں خرچ کرے تو اس طرح خرچ کرنا آدھی کمائی ہے۔ جو شخص خرچ کرنے میں اس طرح بیچ کی چال چلے گا وہ محتاج نہیں ہوگا۔ اور فضول اڑانے میں زیادہ مال بھی نہیں رہتا۔ (مقاصد حسنہ ، دیلمی وغیرہ)
فائدہ: اس حدیث میں خرچ کے انتظام کا گر بتلادیا گیا ہے اور