تقریظ عالی
حضرت اقدس مولانا قاری سید صدیق احمد صاحب
رحمۃ اللہ علیہ باندوی، ناظم جامعہ عربیہ ہتورا باندہ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
حامداً و مصلیاً و مسلماً!
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا الشاہ محمد اشرف علی صاحب نوراللہ مرقدہ کے تجدیدی کارناموں کو انہیں کے الفاظ میں جدید اور دلچسپ انداز سے پیش کرنے کا سلسلہ عزیزم مولوی محمد زید سلمہ نائب مفتی نے شروع کیا ہے، چنانچہ اس سلسلہ کی کافی کتابیں اکابر تحسین اور اہل قلم کی تائید کے ساتھ منصۂ شہود پر آچکی ہیں ۔
یہ کتاب بھی اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی ہے، اللہ پاک قبول فرمائے، اور سب کو استفادہ کی توفیق مرحمت فرمائے۔
احقر صدیق احمد
خادم جامعہ عربیہ ہتورا باندہ