مال کے جائز ناجائز طریقوں اور خرچ کرنے کے حدود بیان فرمائے ہیں ، جو مختلف کتابوں اور ملفوظات و مواعظ میں منتشر تھے، احقر نے ان سب کو یکجا کرکے مرتب کردیا اس طرح اس سلسلہ کے تین مجموعے تیار ہوگئے (۱) مال دولت کی اہمیت اور اس کے حاصل کرنے کے طریقے (۲) حقوق المال یعنی مال خرچ کرنے کے طریقے (۳) دولت غربت اسلام کی نظر میں ۔ ایک رسالہ اس سے قبل ’’سود ورشوت ، قرض کے شرعی احکام‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے، یہ رسالے سب ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں ۔
ملازمین، تاجر پیشہ حضرات گھر گرستی چلانے والوں کے لیے ان شاء اللہ ان سب کا مطالعہ مفید ہوگا، اللہ تعالیٰ اس کے فائدہ کو عام و تام فرمائے، اور اپنی بارگاہ میں اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے، کسی صاحب خیر کو اللہ پاک توفیق دے تو وہ ہندی وغیرہ زبان میں اس کا ترجمہ کردیں تو اس کا فائدہ مزید عام ہوسکتا ہے۔ وما توفیقی الا باﷲ وعلیہ توکلت والیہ انیب۔
محمد زید غفرلہ
ہتورا ، باندہ
جمادی الثانیہ ۱۴۰۶