رائے عالی
مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ
فاضل عزیز مولوی محمد زید مظاہری ندوی مدرس جامعہ عربیہ ہتورا (بارک اﷲ فی حیاتہ وفی افادتہ) جو حضرت حکیم الامت کے افادات وارشادات اور تحقیقات و نظریات کو مختلف عنوانوں اور موضوعات کے ما تحت اس طرح جمع کررہے ہیں کہ حضرت کے علوم و افادات کا ایک دائرۃ المعارف (انسائیکلو پیڈیا) تیار ہوتا جارہا ہے۔
ان خصوصیات اور افادیت کی بنا پر عزیز گرامی قدر مولوی محمد زید مظاہری ندوی نہ صرف تھانوی اور دیوبندی حلقہ کی طرف سے بلکہ تمام سلیم الطبع اور صحیح الفکر حق شناسوں اور قدردانوں کی طرف سے بھی شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں ۔
اور اسی کے ساتھ اور اس سے کچھ زیادہ ہی داعی الی اللہ اور عالم ربانی مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی سرپرست جامعہ ہتورا باندہ (یوپی) اس سے زیادہ شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں جن کی سرپرستی اور نگرانی، ہمت افزائی اور قدردانی کے سایہ میں ایسے مفید اور قابل قدر کام اور ان کے زیر اہتمام دانش گاہ اور تربیت گاہ میں انجام پارہے ہیں ۔ اطال اﷲ بقاء ہ وعمم نفعہ جزاہ اﷲ خیرا۔
ابو الحسن علی ندوی
دائرہ شاہ علم اﷲ حسنی
رائے بریلی
۷؍ذی الحجہ ۱۴۱۵ھ