موضوع وار جدید انتخاب اکابر کی نظر میں
مغز جوہر: ماشاء اللہ بہت خوب کام کیا ہے، حضرت کی تعلیمات شریعت کا مغز وجوہر ہیں ۔ (مولانا مسیح اللہ خاں جلال آبادیؒ)
اہم اور نافع کام: اہم اور نافع کام کی توفیق منجانب اللہ آپ کو ملی ہے، بارک اللہ وتقبل اﷲ طلبہ اور اہل علم کو یہ مضامین سنائے گئے۔ (مولانا ابرار الحق صاحبؒ ہردوئی)
انمول موتی: حکیم الامت کے بیش بہا خزانہ سے انمول موتیوں کو بہترین ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے جس سے ہر طبقہ بآسانی استفادہ کرسکتا ہے۔
(قاری سید صدیق احمد صاحب)
قابل قدر: بہت مفید سلسلہ ہے بہت سلیقہ سے انتخاب کیا ہے، آپ کی محنت قابل قدر ہے۔ (مولانا مفتی عبد الرحیم صاحب لاجپوریؒ)
نعمت عظمیٰ: حکیم الامت نور اللہ مرقدہ کے علوم کا انتخاب اور اقتباس نہایت احسن طریقہ سے جمع کرکے امت مسلمہ کے لیے نعمت عظمیٰ پیش کیا ہے۔
(مولانا حکیم اختر صاحب کراچیؒ)
علمی ذخیرہ: اس سلسلہ کی جو کتابیں سامنے آرہی ہیں ان میں حضرت تھانوی کے علمی فیوض وبرکات کا انمول ذخیرہ ہے اور اس سلسلہ کی اشاعت سے بڑا فیض پہنچے گا۔ (مولانا قاضی اطہر مبارک پوری)
چشمۂ فیض: بکھرے ہوئے مضامین کو موضوع وار عناوین کے تحت جمع کردیا ہے، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس چشمۂ فیض سے سیراب ہونے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
(مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری)
تحقیقی و علمی کارنامہ: واقعہ یہ ہے کہ یہ اس قدر مفید بلکہ نہایت اہم تحقیقی و علمی کارنامہ ہے جس کے لیے خداوندی رہنمائی کے بغیر آمادگی نہیں ہوسکتی۔
(مولانا برہان الدین صاحب سنبھلی)