علی من أجازہ: ۷؍۱۰۸)
ترجمہ: اما بعد! تمہارے نبی کے بعد کوئی دوسرا نبی آنے والا نہیں ہے، اور خدا تعالیٰ نے آپﷺ پر جو مکمل کتاب نازل کی ہے، اس کے بعد کوئی دوسری کتاب آنے والی نہیں ہے،خبر دار!خدائے بزرگ وبرتر نے جو چیز حلال کر دی ہے وہ قیامت تک حلال ہی رہے گی، خبر دار!جو چیز حرام کر دی ہے وہ قیامت تک کے لیے حرام ہی رہے گی، آگاہ رہو!میں اپنی طرف سے کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں ہوں ، بلکہ میں تو صرف احکامِ الہی کو نافذ کرنے والا ہوں ، اچھی طرح سن لو! کہ میں بدعتی نہیں ہوں ، بلکہ میں تو متبع السنت ہوں ‘‘۔
اس بیان کو سامنے رکھنے سے ہمارے لیے یہی راہ متعین ہوتی ہے کہ ہمیں ولادت سے لے کر وفات تک، خوشی سے لے کر غم تک، زندگی کے ہر پہلو اور ہر شعبہ کی اصلاح کے لیے ہمیں صرف اور صرف سنتِ رسولِ مقبول ﷺ کی طرف ہی متوجہ ہونا پڑے گا، جو ہر طرح سے محفوظ ہے، اس کے ہوتے ہوئے نہ تو کسی اور طرف نگاہ اُٹھانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش۔
حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے نقل کرتے ہوئے فرمایا:
’’فعلیکم بسنتي وسنۃ الخلفاء الراشدین المہدیین عضوا علیہا بالنواجذ وإیاکم ومحدثات الأمور، فإن