بسم اللہ الرحمن الرحیم
فتاویٰ دارالعلوم دیو بند
اذان میں بوقتِ شہادتین انگوٹھا چومنا
سوال: اذان میں بوقتِ شہادتین انگوٹھا چومنا اور آنکھوں سے لگانا اور ’’قرۃ عینی بک یا رسول اللہ‘‘پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: علامہ شامی ؒ نے کنز العباد سے نقل کیا ہے کہ شہادتین کے وقت اذان میں ایسا کرنا مستحب ہے۔ پھر جرّاحیؒ سے نقل کیا ہے ۔ولم یصح في المرفوع من کل ھٰذا شییٔ، اور نہیں صحیح ہوا مرفوع حدیث میں اس میں سے کچھ۔ اس سے معلوم ہوا کہ سنت سمجھ کر یہ فعل کرنا صحیح نہیں ہے، چوں کہ اس زمانہ میں اکثر لوگ اس کو سنت سمجھ کر کرتے ہیں اور تارک کو ملام ومطعون کرتے ہیں ، اس لیے اس کو علمائے محققین نے متروک کردیا ہے، فقط
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، باب الاذان، اذان میں بوقتِ شہادتین انگوٹھا چومنا:
۲؍۷۱، ۷۲، دارالاشاعت)
…………………………………