في کلمۃ الشھادۃ کلھا موضوعات۔
یعنی مؤذن سے کلمہ شہادت میں آپ ﷺ کا نام مبارک سن کر انگلیاں چومنے اور آنکھوں پر رکھنے کے متعلق جو حدیثیں نقل کی جاتی ہیں ، وہ سب موضوع یعنی غلط اور بناوٹی ہیں ۔ (تیسیر المقال وغیرہ)
موضوع حدیث پر عمل کرناناجائز ہے۔اور ضعیف حدیث پربچند شرائط عمل کرنے کی گنجائش ہے۔
امام سخاویؒ بحوالہ حافظ ِ حدیث علامہ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ
’’ضعیف حدیث پر عمل کرنے کے لیے ایک شرط یہ ہے کہ زیادہ ضعف نہ ہواور اس پر عمل کرنے والوں کا اعتقاد نہ ہو کہ آپ ﷺ سے یہ ثابت ہے‘‘۔ (القول البدیع،ص: ۱۹۵)
اور شیخ الاسلام ابن دقیق العیدؒ فرماتے ہیں کہ
’’اگر حدیث ضعیف ہو، موضوع نہ ہو تو عمل جائز ہے، لیکن اگر اس سے دین میں کوئی شعار یعنی امتیازی علامت قائم ہوتی ہو (جیسے کرنے والے کو ’’سنی حنفی‘‘ اور نہ کرنے والے کو ’’وہابی ‘‘ کہا جانے لگے) تو اس پر عمل کرنا ممنوع ہو جائے گا‘‘۔(إحکام الأحکام،ج:۱،ص: ۵۱)
اور علامہ شاطبیؒ فرماتے ہیں کہ
’’بعض اعمال فی نفسہ تو جائز بلکہ مستحب ہوتے ہیں ،