سنت وثواب کا اندیشہ نہ ہوتو درست ہے۔
(فتاویٰ محمودیہ: ۳؍ ۱۶۰، باب البدعات والرسوم، ادارہ الفاروق)
تقبیل ابہامین سے متعلق روایات کی تفصیل المقاصد الحسنہ میں ص:۳۸۴ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا، کتاب الصلاۃ ، اذان اور اقامت کا بیان، بوقتِ اذان صرف علاج کے لیے انگلیوں کو آنکھوں پر رکھنا: ۲؍ ۷۶، زمزم پبلشرز)
……………………………………
فتاویٰ فریدیہ
حضور ﷺ کا نام سن کر انگوٹھا چومنا
سوال: …… حضور ﷺ کا نام سن کر انگوٹھا چوم کر آنکھوں پر لگانا کیسا ہے؟
جواب: ……علاجاً مباح ہے۔ اور احتساباً بدعت ہے۔
( فتاویٰ فریدیہ، کتاب السنۃ والبدعۃ ، حضور ﷺ کا نام سن کر انگوٹھا چومنا :۱؍ ۳۲۱، دارالعلوم صدیقیہ، صوابی،طبع پنجم:۱۴۳۰ھ)
اذان کے وقت انگوٹھے چومناروایاتِ صحیحہ سے ثابت نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین، شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ