دوسری روایت کی تحقیق
دوسری روایت ’’جو حضرت خضر علیہ السلام سے مروی ہے‘‘ کے بارے میں علامہ سخاوی ، علامہ طاہر پٹنی اور ملا علی قاری رحمہم اللہ نے لکھا ہے کہ اس روایت کی سند میں بہت سے راوی ایسے ہیں ، جو مجہول ہیں ۔ملاحظہ ہو:
’’وکذا ماأوردہ أبو العباس أحمد بن أبي بکر الرّداد الیماني المتصوف في کتابہٖ ’’موجبات الرحمۃ وعزائم المغفرۃ‘‘ بسند فیہ مجاھیل مع انقطاعہٖ عن الخضر علیہ السلام أنہ: مَن قال حین سمع ……إلخ‘‘۔
(المقاصد الحسنۃ للسخاوي، حرف المیم، رقم الحدیث: ۱۰۱۹،ص: ۴۴۱، دارالکتب العلمیۃ)
( الموضوعات الکبریٰ للقاري، حرف المیم، رقم الحدیث: ۸۲۹، ص: ۲۱۰، قدیمي کتب خانہ)
(تذکرۃ الموضوعات لطاھر الفتني، باب الاذان ومسح العینین فیہ، ص:۳۴، کتب خانہ مجیدیۃملتان)
ابو العباس احمد بن ابی بکر الرّداد ؒیمانی صوفی اپنی کتاب ’’موجبات الرحمۃ وعزائم المغفرۃ‘‘ میں حضرت خضر ؑ کی منقطع روایت کو ایسی سند کے ساتھ ذکر کیا ہے جس میں