شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا سلیم اللہ خان صاحب زید مجدہم العالیہ
صدر وفاق المدارس العربیہ ومہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ کراچی
تقریظ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ وکفیٰ وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ۔ وبعد!
مولانامفتی محمد راشد زاد اللہ علمہ وفضلہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے استاذ اور شعبۂ تصنیف وتالیف کے رفیق ہیں ، علمی، تحقیقی ذوق سے بہر ور ہیں اور مختلف موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں ، ملک کے اہم رسائل میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں ۔
پیشِ نظر رسالے میں انگوٹھے چومنے سے متعلق مفتی محمد راشد صاحب نے بحث کی ہے، جو تحقیق کے اعلیٰ معیار پر فائز ہے اور انتہائی دلچسپ بھی ہے۔
ساتھ ہی مختلف فتاویٰ بھی بحث میں شامل کیے ہیں ، اور علماء دیوبند کے مسلک کی صداقت وحقانیت کو عمدہ طریقے سے ثابت کیا ہے۔
احقر کی دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس رسالے سے اپنے بندوں کو مستفید فرمائیں اور مفتی صاحب کے لیے بطورِ صدقۂ جاریہ اس رسالے کو حسن قبول عطا فرمائیں ۔ آمین ثم آمین
شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا(سلیم اللہ خان)صاحب زید مجدہم العالیہ
جامعہ فاروقیہ کراچی
۱۸؍ ربیع الاول، ۱۴۳۵ھ بمطابق ۲۰ ؍جنوری ۲۰۱۴ء