احادیثِ نبویہ کی روشنی میں نماز
(۱) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
بُنِیَ الْاِسْلَامُ عَلیٰ خَمْسٍ: شَہَادَۃِ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ، وَاِقَامِ الصَّلوٰۃِ وِاِیْتَائِ الزَّکَوٰۃِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ۔ (بخاری شریف)
ترجمہ: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے، توحید ورسالت کی گواہی، نماز کا قائم کرنا، زکوٰۃ کی ادائیگی، حج بیت اللہ اور ماہِ رمضان کے روزے۔
اس حدیث میں واضح کردیا گیا ہے کہ شہادتِ توحید ورسالت کے بعد اسلام میں سب سے عظیم مقام نماز کو حاصل ہے۔
(۲) مِفْتَاحُ الْجَنَّۃِ الصَّلاَۃُ، وَمِفْتَاحُ الصَّلاَۃِ الطُّہُوْرُ۔ (مسند احمد)
ترجمہ: جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی وضو ہے۔
معلوم ہوا کہ جس طرح وضو کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی، اسی طرح نماز کے بغیر جنت میں داخلہ نہیں ہوسکتا۔
(۳) اَلصَّلاَۃُ نُوْرٌ۔ (مسلم شریف)
ترجمہ: نماز روشنی ہے۔
قبر اور قیامت کی تاریکیوں میں نماز روشنی ہے، نماز بندۂ مؤمن کو برائیوں سے روک