کر نیکیوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے، قیامت کے دن نماز بہت بڑا سہارا اور آسرا ثابت ہوگی، نمازی کے چہرہ کی نورانیت نماز کا فیض ہوتی ہے۔
(۴) اَلصَّلاَ ۃُ عِمَادُ الدِّیْنِ، فَمَنْ اَقَامَہَا اَقَامَ الدِّیْنَ، وَمَنْ ہَدَمَہَا ہَدَمَ الدِّیْنَ۔
ترجمہ: نماز دین کا ستون ہے، جو اسے قائم کرے گا وہ دین کو باقی رکھے گا اور جو اسے ڈھائے گا وہ دین کو ڈھادے گا۔
(۵) اَوُّلُ مَا یُحَاسَبُ بِہٖ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الصَّلاَۃُ، فَاِنْ صَلُحَتْ صَلُحَ سَائِرُ عَمَلِہٖ، وَاِنْ فَسَدَتْ فَسَدَ سَائِرُ عَمَلِہٖ۔ (طبرانی)
ترجمہ: قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا، اگر نماز اچھی ہوئی تو بقیہ اعمال بھی اچھے ہوں گے اور اگر نماز خراب ہوئی تو بقیہ اعمال بھی خراب ہوں گے۔
(۶) عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: کَانَ آخِرُ کَلاَمِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ا اَلصَّلاَۃَ اَلصَّلاَۃَ، اِتَّقُوْا اللّٰہَ فِیْمَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ۔ (سنن ابی داؤد)
ترجمہ: حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری وصیت یہ فرمائی کہ نماز کی پابندی کرو، اور اپنے غلاموں اور ماتحتوں کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرو اور ان کے حقوق ادا کرو۔
ان چھ احادیث سے نماز کی اہمیت کا کسی قدر اندازہ ہوسکتا ہے، احادیث کے ذخیرہ میں اس موضوع کے تعلق سے سیکڑوں ہدایات مل سکتی ہیں ۔
mlm