الدُّعَائَ۔ (مسلم: باب ما یقال فی الرکوع والسجود)
ترجمہ: بندہ سب سے زیادہ اللہ سے قریب سجدہ میں ہوتا ہے، تو سجدہ میں خوب دعا کرو۔
مزید وارد ہوا ہے:
اَمَّا السُّجُوْدُ فَاجْتَہِدُوْا فِیْ الدُّعَائِ فَقَمِنٌ اَنْ یُسْتَجَابَ لَکُمْ۔ (مسلم: باب النہی عن قراء ۃ القرآن فی الرکوع والسجود)
ترجمہ: سجدے میں خوب محنت سے دعا کیا کرو؛ کیوں کہ وہ شرفِ قبولیت پانے کی زیادہ مستحق ہے۔
(۱۹) نماز کے بعد کے اذکار
نماز کے بعد احادیث میں مختلف اذکار منقول اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ، ان کا فائدہ یہ ہے کہ خاشعانہ کیفیت کو دل میں مستحکم کرتے ہیں ، اور نماز کی برکات وفوائد محسوس ومشاہد ہونے لگتے ہیں ۔
نماز کے بعد کے اذکار میں استغفار کو نمایاں مقام حاصل ہے، استغفار کا منشا نماز میں صادر ہونے والی کوتاہی سے معافی کی درخواست ہے، ظاہر ہے کہ اس سے خشوع کا رنگ پختہ اور گہرا ہی ہوگا۔
(۲۰) غافل کرنے والی اشیاء کا ازالہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک منقش پردہ اپنے کمرے پر لٹکا رکھا تھا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
اَمِیْطِیْ عَنِّیْ فَاِنَّہٗ لَا تَزَالُ تَصَاوِیْرُہٗ تَعْرِضُ لِیْ فِیْ صَلاَتِیْ۔ (بخاری شریف)