ترجمہ: وہ محراب میں کھڑے نماز ادا کررہے تھے۔
(۶) حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم نے انہیں طعنہ دیتے ہوئے کہا:
یَا شُعَیْبُ أَصَلوٰتُکَ تَأْمُرُکَ اَنْ نَتْرُکَ مَا یَعْبُدُ اٰبَاؤُنَا۔ (ہود: ۸۷)
ترجمہ: اے شعیب! کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان سارے معبودوں کو چھوڑدیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے۔
(۷) حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے قوم سے فرمایا:
وَاَوْصَانِیْ بِالصَّلوٰۃِ وَالزَّکوٰۃِ مَا دُمْتُ حَیاًَّ۔ (مریم: ۳۱)
ترجمہ: اللہ نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی پابندی کا حکم دیا جب تک میں زندہ رہوں ۔
نبی آخر الزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے آپ کی امت کو نماز کے تاکیدی احکام قرآن وحدیث میں سیکڑوں مقامات پر مختلف انداز میں دئے گئے ہیں ، اور اس کو ہر مسلمان پر یکساں فرض کیا گیا ہے اور بہرصورت ادائیگی کی تلقین کی گئی ہے، صحت مند اور بیمار، مرد وعورت، مسافر ومقیم، خوش حال وبدحال، امیر وغریب، جوان اور بوڑھے سب اس حکم کے پابند ہیں ، کھڑے ہوکر ادا نہ ہوسکے تو بیٹھ کر ادا کرنے کا حکم ہے، بیٹھنا دشوار ہو تو لیٹ کر ادائیگی ضروری ہے، رکوع سجدہ اور حرکت نہ ہوسکے تو اشاروں سے ادا کرنا ضروری ہے، مسلمان اس فریضہ سے کسی حالت میں سبک دوش نہیں ہوسکتا۔
قرآنی ہدایات کی ایک جھلک
نما ز کے سلسلہ میں قرآنی ہدایات کی ایک جھلک چند آیات کے ذریعہ پیش کی جارہی ہے:
(۱) ذٰلِکَ الْکِتَابُ لَا رَیْبَ فِیْہِ، ہُدًی لِلْمُتَّقِیْنَ۔ الَّذِیْنَ