نماز کے فوائد ومنافع
نماز کے فوائد ومنافع بے شمار ہیں ، اس مختصر مقالہ میں ان کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔ چند فوائد کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے۔
(۱) نماز اہل ایمان کی معراج ہے
آخرت میں تجلیاتِ الٰہی کے جو نظارے اہل ایمان بندوں کو نصیب ہونے والے ہیں ، ان کی استعداد اور صلاحیت پیدا کرنے کا خاص ذریعہ اور وسیلہ نماز ہے، جس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا اعزاز عطا کیا گیا تھا اور وصالِ حبیب نصیب ہوا تھا، اہل ایمان بھی نماز کے ذریعہ ترقی کرتے ہیں اور آخرت میں ان کو بھی اخروی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت دیدارِ الٰہی سے نوازا جائے گا، تجلیاتِ اخروی کے تحمل کی استعداد ان میں نماز ہی سے پیدا ہوگی۔ ایک حدیث میں وارد ہوا ہے، حضرت جریر رضی ا للہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
کُنَّا جُلُوْساً عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ اِلیٰ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ، فَقَالَ: إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ ہٰذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُّوْنَ فِیْ رُؤْیَتِہٖ، فَإِنْ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ لاَ تُغْلَبُوْا عَلیٰ صَلاَۃٍ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَا فَافْعَلُوْا ثُمَّ قَرَأَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَا۔ (متفق علیہ)
ترجمہ: ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودھویں کا چاند دیکھ کر فرمایا کہ عنقریب تم اپنے