خشوع پیدا کرنے کے اسباب اور طریقے
نمازوں اور عبادتوں میں خشوع پیدا کرنے کے مختلف اسباب اور طریقے ہیں ، جن کا علم احادیث نبویہ اور آثار صحابہؓ سے ہوتا ہے، کچھ آداب وامور وہ ہیں جن کو اختیار کرنا خشوع کے لئے لازمی ہے، اور کچھ امور وہ ہیں جن سے احتراز واجتناب خشوع کے لئے ضروری ہے، ذیل میں کچھ اسبابِ خشوع کا ذکر کیا جاتا ہے:
(۱) نماز کے لئے مکمل تیاری
نماز کی مکمل تیاری کی جائے، مؤذن کے کلمات کے ساتھ ہی جواب دیا جائے، اذان پوری ہونے کے بعد مشروع دعا پڑھی جائے، نماز کے لئے اچھی طرح وضو کیا جائے، وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھی جائے اور وضو کے بعد مسنون دعا پڑھی جائے، مسواک کا اہتمام کیا جائے، عمدہ لباس زیب تن کیا جائے، ستر عورت کا لحاظ رکھا جائے، سکون ووقار سے مسجد کی طرف قدم بڑھایا جائے، اذان کے بعد مسجد آنے میں جلدی کی جائے، مسجد میں آکر دو گانہ تحیۃ المسجد ادا کیا جائے، اعتکاف کی نیت کی جائے، زبان کو ذکر وتلاوت میں مشغول رکھا جائے، ادب سے بیٹھ کر نماز کا انتظار کیا جائے، انگلیاں نہ چٹخائی جائیں ، پھر جب نماز کھڑی ہو تو صفوں کو درست کیا جائے اور مل کر کھڑا ہوا جائے، اور درمیان میں رخنہ نہ چھوڑا جائے۔ اس طرح نماز کی مکمل تیاری کی جائے، تو نماز میں خشوع پیدا ہوتا ہے۔
(۲) اطمینان وسکون
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقے میں یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ