ترجمہ: اے پروردگار! میں نے یہ اس لئے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں ۔
خود حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے لئے اور اپنی ذریت کے لئے دعا کی:
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلاَۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ، رَبَّنَآ وَتَقَبَّلْ دُعَآئِ۔ (ابراہیم: ۴۰)
ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی، پروردگار! میری دعا قبول فرما۔
(۲) حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کے ذکر میں قرآن گویا ہے:
وَکَانَ یَأْمُرُ اَہْلَہُ بِالصَّلاَۃِ وَالزَّکوٰۃِ۔ (مریم: ۵۵)
ترجمہ: وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۳) حضرت لوط، حضرت اسحق اور حضرت یعقوب علیہم السلام کے بارے میں اللہ فرماتا ہے:
وَاَوْحَیْنَا اِلَیْہِمْ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَاِقَامَ الصَّلوٰۃِ وَاِیْتَائَ الزَّکوٰۃِ۔ (الانبیاء: ۷۳)
ترجمہ: ہم نے انہیں وحی کے ذریعہ نیک کاموں کی اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کی ہدایت کی۔
(۴) حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا گیا:
وَاَقِمِ الصَّلوٰۃَ لِذِکْرِیْ۔ (طٰہٰ: ۱۴)
ترجمہ: آپ میری یاد کے لئے نماز قائم کیجئے۔
(۵) حضرت زکریا علیہ السلام کے تذکرہ میں ہے:
وَہُوَ قَائِمٌ یُصَلِّیْ فِیْ الْمِحْرَابِ۔ (اٰل عمران: ۳۹)